مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھاتی فوجی نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور خوف کے باعث قابض بھارتی فوجیوں میں خودکش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے


ویب ڈیسک October 03, 2022
بھارتی فوجی کی خود کشی کا واقعہ ضلع بارہ مولا میں پیش آیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور خوف کے باعث قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں اور افسران میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

تازہ واقعے میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں تعینات راہول بھگت نامی اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی۔ ساتھی اہلکار اسے اسپتال لیکر گئے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ملٹری اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راہول بھگت کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ان کی راستے میں ہی موت واقع ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان 2007 سے سامنے آیا اور تب سے اب تک 550 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں