بم کی اطلاع پر بھارتی لڑاکا طیاروں نے ایرانی مسافر طیارے کو گھیرلیا
ایران سے چین جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع بھارتی فضائیہ کو ملی تھی
بھارت نے اپنی فضائی حدود میں اڑنے والے ایران کے مسافر بردار طیارے میں بم کی اطلاع پر اسے لینڈنگ کے لیے دو آپشنز دیئے تاہم انکار پر انڈین ایئر فورس کے جیٹ طیاروں نے ایرانی جہاز کا گھیراؤ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تہران سے چین کے لیے پرواز بھرنے والی مہان ایئرلائن کی مسافر بردار پرواز میں بم کی اطلاع ملی جس پر نئی دہلی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا اور انڈین ایئر فورس نے طیارے کو پہلے جے پور اور پھر چندی گڑھ میں لینڈ کرنے کا آپشن دیا۔
ایرانی مسافر بردار طیارے کے پائلٹ نے بھارتی فضائیہ کے دونوں آپشنز کو مسترد کردیا جس پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں سے محفوظ فاصلے سے ایرانی طیارے کا پیچھے کیا اور اسے چین جانے پر مجبور کردیا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد پائلٹ کو بم کی اطلاع کو نظر انداز کرنے کا کہہ کر چین کی جانب پرواز جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ایرانی طیارے میں 365 مسافر موجود تھے جس نے چین میں بحفاظت لینڈنگ کی۔ بعد ازاں طیارے کی چیکنگ کی گئی اور کوئی بم برآمد نہ ہوا جس پر بھارت کو بھی اطلاع دی کہ آپ کو موصول ہونے والی خبر جھوٹی اور بے بنیاد تھی۔
اس حوالے سے تاحال چین کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔