لاہور جلو بوٹینیکل گارڈن کا تتلی گھر تین سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
تتلی گھر کورونا وبا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا، پی ایچ اے
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لاہور کے جلو بوٹینیکل گارڈن میں بنائے گئے تتلی گھر کو تین سال بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا ہے۔
تتلی گھر کورونا وبا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ بٹر فلائی ہاؤس میں مختلف اقسام کی تتلیاں رکھی گئی ہیں، جہاں ان کی پرورش اور نشوونما کی جاتی ہے، یہاں زیادہ تر مقامی ماحول میں پائی جانے والی تتلیاں نظر آتی ہیں۔
تین سال بعد تتلی گھر دوبارہ کھلنے پر مقامی اسکول کے بچوں اور عام شہریوں نے یہاں کا دورہ کیا۔
ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ جلو بوٹینیکل گارڈن میں تتلیوں کا گھر قابل دید اور ایک بہترین تفریح ہے، یہاں تتلیوں کی نشوونما کے ساتھ ان کی بہترین پرورش کا انتظام بھی کرے گی، ہارٹیکلچر کے ساتھ تتلی گھر جیسی تفریح شہریوں کو فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تتلی گھر کو سال 2019 میں کورونا وبا کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران تتلی گھر ویران ہوگیا تھا تاہم دوبارہ یہاں مختلف اقسام کی تتلیاں چھوڑی گئی ہیں جو اپنی خوبصورتی کے رنگ بکھیر رہی ہیں۔