شوہر نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دوسری منزل سے پھینک دیا

قدوسیہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چھوٹیں آئیں، پولیس


ویب ڈیسک October 03, 2022
—فائل فوٹو

ہنجروال کے علاقے میں شوہر نے بیوی پر بدترین تشدد کے بعد دوسری منزل سے پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر علی کی جانب سے انتہائی اقدام کے بعد قدوسیہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چھوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرا خاوند مجھے پر بدترین تشدد کرتا تھا اور وہ مجھے جان سے مارنا چاہتا تھا۔

خاتون نے کہا کہ دوسری منزل سے پھینکے جانے کے بعد اللہ نے میری جان بچائی، اعلی پولیس افسران وزیر اعلی پنجاب مجھے انصاف دلائیں۔ متاثرہ خاتون کے والد اشرف کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔