سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط
سیلاب کی وجہ سے الیکشن بروقت ممکن نہیں جب کہ بلدیاتی الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے مطلوبہ پولیس نفری بھی دستیاب نہیں، خط
سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد بلدیاتی الیکشن بروقت ممکن نہیں جب کہ بلدیاتی الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے مطلوبہ پولیس نفری بھی دستیاب نہیں ہے۔
خط میں سندھ حکومت نے پولیس نفری کے حوالے سے آئی جی سندھ کے خط کا حوالہ دیا ہے ساتھ ہی سندھ حکومت نے پولیس رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو شیڈول ہے۔