آرٹیکل 62 ایف ون سے صادق و امین کے الفاظ ختم کرنے کا بل سینیٹ میں پیش
صادق اور امین کی عبارت کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے، ترامیم
آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل ایوان بالا میں پیش کر دیا گیا جس میں آرٹیکل 62 سے صادق اور امین کے الفاظ ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق صادق اور امین کی الفاظ کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے کیونکہ صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔
مزید پڑھیں؛ سینیٹ میں حقوق ٹرانسجینڈر کا نیا قانون اور 2 ترمیمی بلز پیش
ترامیم پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
قبل ازیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم کے لیے دو بلز اور اس ایکٹ کی جگہ خنثہ حقوق بل لانے کے لیے بھی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جبکہ ایوان میں پی ایم ڈی سی بل بھی منظور کیا گیا جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔