نوے فیصد سیلاب زدگان کو نقد امداد فراہم کردی گئی وزیر خزانہ کو بریفنگ
اسحاق ڈار کا سیلاب متاثرین کو نقد ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نوے فیصد سیلاب زدگان کو نقد ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرین کو ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب متاثرین کی امداد اور ریسکیو کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اجلاس کے موقع پرسیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے شرکاء کو بتایا کہ نوے فیصد سیلاب متاثرین کو نقد امداد فراہم کی جاچکی ہے، باقی ماندہ سیلاب متاثرین کو اگلے پانچ دن میں نقد امداد موصول ہوجائے گی۔
سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ اے ٹی ایم اور پی او ایس کے ذریعے ادائیگی میں بدعنوانی کے حوالے سے چند شکایات موصول ہوئی ہیں۔
وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایچ بی ایل پر زور دیا کہ وہ سیلاب کے اثرات کی شکایات کا ازالہ کریں اور متاثرین میں نقد امداد کی ہموار اور حقیقی تقسیم کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر نقدی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، سائبر سے متعلقہ مسائل کو حل کیا جائے تاکہ کیش ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مضبوط بنا کر سیلاب متاثرین کو امدادی رقم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور ایچ بی ایل کے صدر نے بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب متاثرین میں ریلیف کیش کی ایک بڑی مقدار تقسیم کی گئی ہے اور شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔