حرمین شریفین میں بڑی عمر کے افراد کی خدمت کیلئے ’توقیر‘ پروگرام کا آغاز

توقیر پروگرام کے تحت بزرگوں کے عزت و اکرام کو مدنظر رکھتے ہوئے رضاکارانہ خدمات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی


ویب ڈیسک October 03, 2022
توقیر پروگرام کا افتتاح شیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا، فوٹو: فائل

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بزرگ عبادت گزاروں اور معتمرین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کو آسانی اور آرام مہیا کرنے کے لیے ایک سہولت پروگرام ''توقیر'' ترتیب دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی اتھارٹی نے ''توقیر'' پروگرام کا آغاز کر دیا جس کا مقصد بزرگ معتمرین اور عبادت گزاروں کو مکمل عزت و اکرام کے ساتھ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

tauqeer programm for senior citizen in khana kaba and masjid nabwi 1

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توقیر پروگرام کے تحت بزرگوں کو دونوں مقدس مساجد میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات سمیت کئی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جنرل پریذیڈنسی کے مطابق اس پروگرام کا افتتاح شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کیا جس کا مقصد معمر افراد کی عبادت ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اور انہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کے عمرے کو یادگار بنانا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں