لیاری کے نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں ایاز پلیجو

لیاری کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے 13رکنی لیاری اتحاد کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا،ایاز لطیف


Staff Reporter March 22, 2014
13رکنی اتحاد کمیٹی قائم کی ہے،لیاری کے مختلف گروپوں میں صلح ہوگئی ۔ فوٹو : محمد ثاقب/ ایکسپریس

عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ لیاری کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے 13رکنی لیاری اتحاد کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور اس کمیٹی کی کاوشوں کی بدولت لیاری کے حالات بہتر ہورہے ہیں ۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر لیاری کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کریں ،لیاری میں یکطرفہ آپریشن بند کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو لیاری کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ایاز لطیف پلیجو نے رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ عمائدین سے ملاقات کی ،ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ لیاری کے حالات کو ایک سازش کے تحت خراب کیا گیا ہے ۔

لیاری کے لوگ پرامن ہیں، دہشت گردوں کا لیاری سے کوئی تعلق نہیں ،انھوں نے کہا کہ لیاری کے مختلف گروپوں میں صلح ہوگئی ہے اور قیام امن کے لیے لیاری اتحاد کمیٹی کے نام سے ایک 13رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ،جو قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے ،انھوں نے کہا کہ لیاری میں امن کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کے لوگوں کو روزگار دیا جائے جس کی ذمے داری حکومت وقت پر ہے ،انھوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لیاری کے حالات پر خصوصی توجہ دیں،اس موقع پر ایم پی اے ثانیہ ناز نے کہا کہ لیاری میں اب امن قائم ہوچکا ہے اور یہاںحالات بہتر ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں