دنیا کا لمبا ترین بھنڈی کا پودا

گینیز عالمی ریکارڈ حاصل کرنے والے اس پودے کی لمبائی 16.4 فِٹ ہے


ویب ڈیسک October 04, 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

امریکا میں ایک شخص نے 16.4 فِٹ لمبا بھنڈی کا پودا اُگا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔


امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلیننز سے تعلق رکھنے والے جیک سوئینے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ جب اس پودے کی لمبائی گھر سے زیادہ ہوئی تو انہیں لگا کہ یہ ممکنہ طور پر عالمی ریکارڈ ہوسکتا ہے۔


سوئینے نے پودے کی لمبائی کے حوالے سے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرا دیے ہیں اور حال ہی میں ادارے کی جانب سے بتا دیا گیا ہے کہ ان کا بھنڈی کا پودا دنیا کا سب سے لمبا بھنڈی کا پودا ہے۔


انہوں نے کہا کہ انہوں نے پودے کے اوپر رسی باندھی ہوئی ہے تاکہ بھنڈیاں اتارنے میں مدد مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں