لاہور پولیس حراست میں نوجوان جاں بحق لواحقین کا احتجاج

اہل خاہ کی درخواست پر تشدد میں ملوث اہل کاروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک October 04, 2022
متوفی نوجوان سے علاقے میں کسی کو کوئی شکایت نہ تھی، اہل محلہ (فوٹو فائل)

صوبائی دارالحکومت کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی زیر حراست نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کے اہل خانہ نے پولیس پر بہیمانہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متوفی نوجوان کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر متوفی کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے عادل قمر کو پیر کی صبح 10 بجے گھر کے باہر سے اٹھایا۔ سارا دن بیٹے کے بارے میں مختلف تھانوں سے معلومات لیتے رہے، تاہم پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔ پیر کی رات 10 بجے جناح اسپتال سے پولیس کی کال آئی کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہے۔

والد کے مطابق بیٹے کو سادہ کپڑوں میں موٹر سائیکل سوار افراد نے اٹھایا۔ پولیس نے میرے بیٹے کو تشدد کر کے مار ڈالا۔ اہل محلہ کے مطابق عادل قمر نمازی تھا، اس سے اہل علاقہ کو کسی قسم کی کوئی شکایت بھی نہیں تھی۔ نوجوان کی لاش دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ اس پر تشدد کے نشانات ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں