وزیر اعظم نے سعودی رقم پر قوم کے شکوک دور کردیے خورشید شاہ
رقم سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو سراہتے ہیں،اپوزیشن لیڈر
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب سے ڈیڑھ ملین ڈالر کے حوالے سے قوم میں پائی جانے والی شکوک و شہبات دورکردیے ہیں۔
جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ سعودی رقم کے حوالے سے قوم میں بے چینی پائی جاتی تھی اور ذہن میں طرح طرح کے شکوک وشہبات پیدا ہورہے تھے، وزیراعظم نواز شریف نے ڈیڑھ بلین ڈالر کے حوالے سے بیان دے کراچھا کیاوہ ان کے بیان کوسراہتے ہیں اس سے قوم میں پائی جانے والی بے چینی دورہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کے تقررکے لیے حکومت سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا جونہی ہو گاتونئے نام سامنے آجائے گا۔دریں اثنا ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد اصف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور طالبان مذاکرات سمیت دیگر سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔