ضلع جنوبی میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کیلیے حکمت عملی تیار

کاموں کی تکمیل سے علاقے میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے، ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر


Staff Reporter March 22, 2014
کاموں کی تکمیل سے علاقے میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے، ایڈمنسٹریٹر رؤف اختر۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی میں شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

کلفٹن میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے2 انڈرپاسز اور ایک فلائی اوور کی تعمیر اور صدر میں شہاب الدین مارکیٹ پارکنگ پلازہ کی تکمیل سے پورے علاقے میں ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور اہم سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال سے محفوظ رہا جاسکے گا، یہ بات انھوں نے ضلع جنوبی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کہی ،جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جمال مصطفی قاضی، ایڈمنسٹریٹر ضلع میونسپل کارپوریشن ساؤتھ افضل زیدی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نیاز احمد سومرو ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ ان تمام ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے کام کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اس علاقے میں جسے شہر کا قلب کہا جاتا ہے شہریوں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل ہوں اور پورے شہر پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ خاصی حد تک تجاوزات ختم ہوچکی ہیں اور یہ آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا ،ضلع جنوبی میں واقع پارکس اور کھیل کے میدانوں کو بھی بہتر بنایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں