خوشدل شاہ کو ’’پرچی‘‘ پکارے جانے پر امام الحق کو اپنا دور یاد آگیا

کرکٹرز پر آوازے نہ کسیں،سپورٹ کیا کریں،اوپنر کی درخواست


Sports Reporter October 04, 2022
کرکٹرز پر آوازے نہ کسیں،سپورٹ کیا کریں،اوپنر کی درخواست (فوٹو: ٹوئٹر)

خوشدل شاہ کو ''پرچی'' پکارے جانے پر امام الحق کو اپنا دور یاد آگیا۔

انگلینڈ سے سیریز کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں مڈل آرڈر بیٹر ایک بار پھر ناکام ہوئے،ناراض تماشائیوں کی طرف پرچی، پرچی کی آوازیں سنائی دیں۔

امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کرکٹ شائقین سے درخواست کی کہ وہ کرکٹرز پر آوازے نہ کسا کریں، ایسا کرنے سے ان کی صحت پر بْرے اثرات پڑتے ہیں، جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح کی کوشش کریں، میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں کیوں کہ ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں امام الحق کے بارے میں بھی اسی طرح کے نعرے لگتے رہے ہیں،گذشتہ 8میچز میں خوشدل شاہ صرف 3بار ڈبل فیگر تک رسائی پاسکے،سب سے بڑی اننگز 29کی انگلینڈ کیخلاف گذشتہ سیریز میں کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں