اے این ایف کی کارروائی2 ملزمان کے پیٹ سے ہیروئن بھرے  کیپسول برآمد

کیپسولز سے مجموعی طورپر 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی


ویب ڈیسک October 04, 2022
منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا،اے این ایف:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کر کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کے مطابق دوحہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھر 87 کیپسول برآمد کرلیے۔ کیپسولز سے مجموعی طور پر 682 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

دوسری جانب شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 58 ہیروئن سے بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔کیسپولز سے 472 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پشاور کے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر کےٹرالی بیگ سے 3کلو آئس برآمد ہوگئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں