عمران کی کال ناگزیر ہے تاخیر کی گنجائش نہیں شیخ رشید

مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک October 04, 2022
اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

 



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتےدار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے۔

ایک دوسرے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ جس ملک میں وزیراعظم کا جہاز ملزم کو لانے لےجانے کے لیے استعمال ہو، اس ملک کا اللہ حافظ ہے۔بلاول سیلاب میں 2 ہفتے سے امریکا میں کیا کررہا ہے۔پاکستان امریکا کےلیے بہت اہم ہے، جس کاحکمران فائدہ اٹھا رہےہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے روس سے معاہدے کے بعد اب سستا پٹرول اور گندم افغانستان سےپاکستان آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔