داتا دربار پر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار کی خودکشی

کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی


ویب ڈیسک October 04, 2022
کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی

داتا دربار پر تعینات کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی۔ رائفل کے دو فائر سینے پر لگنے سے کانسٹیبل نصیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک موقع پر پہنچ گئے۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں