پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ کی امداد کی اپیل میں 5 گنا سے زائد اضافہ

اقوام متحدہ نے نظرثانی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کردیا، فلیش اپیل آج کی جائے گی

اقوام متحدہ نے نظرثانی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کردیا، فلیش اپیل آج کی جائے گی

اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کردیا۔

اقوام متحدہ نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا۔ یہ نظر ثانی شدہ فلیش اپیل آج کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ آج جنیوا میں تقریب کے دوران مشترکہ طور پر فلیش اپیل کریں گے، فلڈ ریسپانس پلان حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ نے مل کر تیار کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلیے160 ملین ڈالر کی فلیش اپیل انتہائی کم ہے، اقوام متحدہ

تقریب میں وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیریں رحمان، اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھسنڈ اور ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں؛ اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد لینے کا فیصلہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس بھی اقوام متحدہ کی نمائندگی کریں گے۔ وفاقی وزراء احسن اقبال،ایاز صادق اور وزیرمملکت حنا ربانی کھر ورچوئل شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاوہ انسانی امداد کی تنظیمیں شرکت کریں گی۔
Load Next Story