کمسن بچی سے زیادتی سیکیورٹی گارڈ کو 14 سال قید

ملزم سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں 11 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا

ملزم سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں 11 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا (فوٹو : فائل)

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے گھناؤنے جرم میں عدالت نے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔


سیکورٹی گارڈ سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں 11 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، بچی کو پانی دینے کے بہانے گھر سے بلایا اور گارڈ نے کیبن میں زبردستی کرنے کی کوشش کی تاہم شور مچانے پر اس کی فیملی پہنچی تو ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد مئی میں ملزم پر چارج گیا تھا جس میں مدعی سے ملزم کی صلح کے باوجود کیس ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنائی اور ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کا فیصلہ 5 ماہ میں کیا جبکہ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔
Load Next Story