وزیراعلی بلوچستان کی جے یو آئی کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی پیشکش

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور مولانا عبدالواسع کے درمیان ملاقات، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور مولانا عبدالواسع کے درمیان ملاقات، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی موجود (فوٹو : فائل)

وزیراعلی بلوچستان نے جے یو آئی کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلی بلوچستان کی جمعیت علمائے اسلام (ف) جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجوعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے سید محمود شاہ، فضل الرحمان شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


یہ بھی پڑھی : جے یو آئی (ف) کی بلوچستان حکومت میں شمولیت کی افواہیں

ملاقات میں بلوچستان حکومت کی کابینہ میں تبدیلیوں سے متعلق مشاورت ہوئی۔ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے جے یو آئی کو بلوچستان کابینہ میں نمائندگی دینے کی پیشکش کی۔ جے یوآئی نے تاحال بلوچستان حکومت میں شامل ہونے سے متعلق وزیراعلی کو مثبت جواب نہیں دیا۔

دریں اثنا عبدالقدوس بزنجو نے بی این پی مینگل سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی جے یو آئی کو آگاہ کیا۔
Load Next Story