اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف فلم بنانے والے کو امریکی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی۔
KARACHI:
امریکامیں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم کےخلاف ملک کےمختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ، پنجاب اسمبلی میں بھی فلم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں امریکا میں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے کئے گئے، اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس دوران مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی جس کے دوران مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
اسلام مخالف فلم کے خلاف پشاور اور ملتان میں بھی جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکاکے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف فلم بنانے والے کو امریکی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر کو ملک بدر کرکے پاکستان میں امریکی سفارت خانہ بند کیا جائے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھی امریکا میں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔