بلاول کی زیرنگرانی سندھ حکومت کے تھر میں انقلابی اقدامات
اسپتالوں میں تجربہ کار عملہ تعینات، غیرحاضر 400 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری
تھر کے حالات کو بہتر بنانے کے سندھ حکومت کے اقدامات تاریخی اور مثالی میں، بلاول بھٹو زرداری کی براہ راست نگرانی میں کیے جانے والے ریلیف کے کاموں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی، تھر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام مثالی کارنامہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے تھر میں غربت اور افلاس کے خاتمہ کیلیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے ہیں اور اربوں روپے کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں، پانی کی فراہمی کے60 نئے پلانٹس نصب کردیے۔ سندھ حکومت نے مارچ کے اوائل میں تھر کو آفت زدہ قرار دیا تھا اور امدادی قیمت پرہزار پوری گندم روانہ کر دی، اموات کے بعد مزید60ہزار بوری گندم بجھوا دی گئی۔ تھر کے علاقوں میں غیر حاضر رہنے والے400ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے جبکہ17لاکھ مویشوں کی ویکسی نیشن کاکام مکمل کر لیا گیا۔ متاثرین علاقوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاکو دو دو لاکھ فی کس دیے گئے ہیں۔