وفاق صوبوں نجی صارفین پر بجلی کے واجبات 490 ارب سے بڑھ گئے
480 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے بعدلائن لاسز 21 فیصد تک بڑھے، سیکریٹری نجکاری کمیشن
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بلوں کی مد میں وفاق اورصوبوں سمیت نجی صارفین کے ذمے واجب الادا واجبات490 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔
جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے 480 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے کی بجائے لائن لاسز بڑھ کر 21 فیصد ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ نیپرا کی مقرر کردہ 16 فیصد کی حد سے بھی5 فیصد زائد ہیں۔اس ضمن میں''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق یہ انکشاف سیکریٹری نجکاری کمیشن کی طرف سے گذشتہ ہونیو الے مُشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) کے اجلاس میں کیے گئے۔دستاویز کے مطابق سیکریٹری نجکاری کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ جون 2013 میں حکومت نے سرکلر ڈیٹ کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگی کی مگر جون 2013 کے بعد سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے بجلی کے بلوں کی ریکوری میں سست روی کے باعث بجلی کے لائن لاسز بڑھ کر 21 فیصد ہوگئے ہیں ۔