کراچی اسکول سے واپس آنے والی طالبہ مین ہول میں گر گئی

بچی کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر سے نکالا

فوٹو: ایکسپریس

ملیر کالا بورڈ کے علاقے میں اسکول سے واپس آنے والی دوسری جماعت کی طالبہ کھلے مین ہول میں گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق ‏ملیر کالا بورڈ ٹاؤن آفس کے قریب کُھلے مین ہول میں اسکول کی دوسری جماعت کی طالبہ گرگئی، بچی کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر سے نکالا۔


واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انتظامیہ حرکت میں آئی اور گٹر پر ڈھکن رکھ دیا گیا، بنا ڈھکن مین ہول سرکاری اسکول کے دروازے کے قریب تھا جس میں دوسری جماعت کی طالبہ کے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے کےباعث شہری آئے دن حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
Load Next Story