بھارتی کسٹم حکام کا پاکستانی ٹرک سے منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ
افغان انڈیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ٹرک خشک میوہ جات انڈیا لے کر جا رہا تھا،ذرائع
بھارتی کسٹم حکام نے واہگہ بارڈر سے افغان انڈیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت خشک میوہ جات انڈیا لیکرجانیوالے ٹرک سے مبینہ طورپر منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عبدالواسع نامی ٹرک ڈرائیور جوقلعہ عبداللہ ،تحصیل چمن ،بلوچستان کا رہائشی ہے افغان،انڈیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت خشک میوہ جات کا ٹرک لیکر انڈیا گیا تھا جہاں انڈین کسٹم حکام نے ٹرک میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
بھارتی حکام نے ٹرک سمیت پاکستانی ڈرائیورکو حراست میں لیکرپاکستانی کسٹم حکام کو آگاہ کردیا ہے، ٹرک ڈرائیور کو تحقیات کے لیے روک لیا گیا ہے۔
اس معاملے پر گزشتہ روز پاکستان اور انڈین کسٹم حکام کے مابین پاک بھارت تجارتی گیٹ پر میٹنگ بھی ہوئی ہے تاہم پاکستانی ٹرک ڈرائیور اور سامان لیکر جانے والے ٹرک کو بھارتی حکام نے ابھی تک واپس نہیں کیا ہے۔
واضع رہے کہ افغان انڈیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال کی جاتی ہے، افغانستان سے آنیوالا تجارتی سامان واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا بھیجا جاتا ہے۔
بھارتی حدود میں داخلے سے پہلے تجارتی سامان کے ٹرکوں کی چیکنگ اور سکیننگ بھی کی جاتی ہے جبکہ بھارت سے آنیوالے ٹرکوں بھی چکنگ ہوتی ہے۔تجارتی سامان کے لیے افغان ٹرک استعمال ہوتے ہیں لیکن صرف پاکستانی ڈرائیوروں کو ٹرک انڈین حدود میں لیکر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔