طالبان قیادت کی ملاقات کیلیے جگہ کاتعین کرلیایوسف شاہ

جونہی رابطہ ہوا اورگرین سگنل ملا وزیرستان روانہ ہوجائیں گے، کوآرڈینیٹر طالبان مذاکراتی کمیٹی


INP March 22, 2014
جونہی رابطہ ہوا اورگرین سگنل ملا وزیرستان روانہ ہوجائیں گے، کوآرڈینیٹر طالبان مذاکراتی کمیٹی۔ فوٹو: فائل

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ ملک کوچاروں اطراف سے خطرات لاحق ہیں لیکن جب تک امن قائم نہیں ہوگا ۔

چین سے نہیں بیٹھیں گےحکومتی کمیٹی اور طالبان قیادت کی ملاقات کے لیے جگہ کا تعین کرلیا، جونہی رابطہ ہوا اور گرین سگنل ملا ہم وزیرستان روانہ ہوجائیں گے۔ وہ جمعے کو تحفظ اہلسنت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی تائید حاصل ہے اور علمائے کرام کو قیام امن کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ طالبان کے اہم کمانڈر سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں