آسکر ایوارڈز میں تھپڑ تنازعہ کے بعد ول اسمتھ کی فلمی دنیا میں واپسی

ایپل انکارپوریشن نے ول اسمتھ کی نئی فلم ’ایمینسی پیشن‘ کا ایک ٹریلر جاری کیا ہے۔


ویب ڈیسک October 04, 2022
فلم میں غلامی سے فرار ہونے والے ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے، (فوٹو: فائل)

اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے باوجود رواں برس اداکار ول اسمتھ کی فلم ریلیز ہوگی۔

فلم کے ڈسٹریبیوٹر ایپل انکارپوریشن نے ول اسمتھ کی فلم 'ایمینسی پیشن' کا ایک ٹریلر جاری کیا ہے۔



فلم میں غلامی سے فرار ہونے والے ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جبکہ فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

فروری میں ہونے والی اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران ول اسمتھ نے اہلیہ کے بارے میں مذاق کرنے پر کامیڈین کرس راک کو لائیو ایونٹ کے دوران اسٹیج پر ایک تھپڑ رسید کردیا تھا۔

ول اسمتھ نے بعد میں، کرس راک کو تھپڑ مارنے پر فلم اکیڈمی اور عوام سے معافی بھی مانگی ہے۔

ناخوشگوار واقعے کے بعد آسکر اکیڈمی نے ول اسمتھ پر 10 سال تک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے لیکن وہ اب بھی اکیڈمی ایوارڈز کے لیےنامزدگی اور حصول کے اہل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں