کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب اسلام آباد دھرنا ختم
تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد پر چڑھائی چاہتے ہیں اس کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا، رانا ثناءاللہ
حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے وفاقی دارالحکومت میں 7 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کسان اتحاد اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات ہوئے، جس میں انہوں نے کسانوں کے مطالبات ماننے سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ دھرنے کے مقام پر پہنچے اور مظاہرین کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آئندہ 10دنوں میں کسانوں کیلئے جامع پلان کا اعلان کیاجائے گا، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے 3 وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کسان پیکج کا اعلان کیاجائے گا،کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر خلوص دل سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
اس موقع پر چئیرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے سات روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کااعلان کیا، اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، شرط رکھی تھی کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کسانوں کے پاس آ کر اعلان کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بل 6 اکتوبر کو کسانوں نے ادا کرنا تھا،اب وہ بل چھے ماہ کی اقساط میں ادا کیا جائے گا،ہمارے تمام مطالبات کو منظور کر لیا گیا ۔
خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس بلوں میں نہیں لگے گا،کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، پہلے دن سے رانا ثنا اللہ سے ہمارے مزاکرت چل رہے تھے، انہوں نے بہت ساتھ دیا۔
'پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا'
علاوہ ازیں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے کو سنبھالنے کی تیاری پوری ہے،کسان ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کیا،لیکن وہ دھرنا فتنہ ہے،تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد پر چڑھائی چاہتے ہیں،اس دھرنے کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا۔
'عمران خان فتنے کا جلد قلع قمع کردیا جائے گا'
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنے کو کوئی سپورٹ نہیں ہے،پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے،بہت جلد اس فتنے کا قلع قمع کیا جائے گا۔