گرل فرینڈ کو ہاسٹل بلاکر ڈاکٹرز نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈاکٹر نے 27 سالہ لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی تھی


ویب ڈیسک October 04, 2022
پولیس نے اسپتال میں چھاپہ مار کر ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش میں 3 ڈاکٹرز نے ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے دوستی کی اور اسے ملنے اپنے اسپتال بلایا۔ لڑکی اسپتال پہنچی تو بہانے سے ہاسٹل کے کمرے میں لے گیا جہاں اس کے دو دوست ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

27 سالہ لڑکی جو پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں کو تینوں ڈاکٹرز نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ لڑکی واپس اپنے گھر لوٹ گئی اور اہل خانہ کے زور دینے پر پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس نے اسپتال پر چھاپہ مار کر لڑکی کے دوست ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا جب کہ دیگر دو ڈاکٹرز فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں