پشاور میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملہ میں 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے

فوٹو فائل

خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے ضلع حسین خیل میں دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شہید ہوئے۔


سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے، جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load Next Story