فزکس کا نوبل انعام امریکا فرانس اور آسٹریا کے سائنس دانوں کے نام

امریکا کے جان کلازر، آسٹریا کے انتون زیلنگر اور فرانس کے الین ایسپیکٹ کو کوانٹم مکینکس پر انعام سے نوازا گیا

الین ایسپیکٹ(بائیں)، جان کلوزر(درمیان) اور اینٹن زِیلِنگر(دائیں) (تصویر: رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز)

رائل سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے سال 2022 کے لیے طبعیات (فزکس) کا نوبل انعام ''کوانٹم مکینکس'' پر تحقیق کرنے والے امریکا، آسٹریا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے فرانس کے ایلین ایسپیکٹ، امریکا کے جان کلوزر اور آسٹریا کے اینتون زِیلِنگر کو ایٹمی زرات کے رویوں سے متعلق کی جانے والی تحقیقات پر فزکس کا نوبل انعام برائے 2022 دیا گیا ہے۔

جیوری کے مطابق تینوں سائنس دانوں نے ذیلی ایٹمی ذرات کے رویوں سے متعلق تحقیق کی، جو سُپر کمپیوٹر اور اِنکرپٹڈ کمیونیکیشن کے حوالے سے مزید تحقیق کے دروازے کھولے گی اور اس موضوع کو مزید وسیع کرے گی۔

مزید پڑھیں: سوئیڈش سائنس دان نے طب کا نوبل انعام اپنے نام کرلیا

رائل سویڈش اکیڈمی کی جیوری کے مطابق سائنس دانوں کو 'الجھے ہوئے فوٹون پر تجربات کرنے، 'بیل اِن اکویلیٹیز' کی خلاف ورزی ثابت کرنے اور کوانٹم انفارمیشن سائنس متعارف کرانے پر ایوارڈ دیا گیا۔
Load Next Story