ڈوین جانسن کے ساتھ بیٹی کی شرارت وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بیٹی سے اظہار محبت کو انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک October 04, 2022
اداکار کئی مرتبہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔(فوٹو: انسٹاگرام)

ہالی ووڈ اداکار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن جو کہ دن میں مشکل سے 4 گھنٹے ہی سوتے ہیں ان کو صبح سویرے اپنی نیند خراب کرنا پڑگئی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈوین جانسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکی بیٹی صبح سات بجے گیم کھیلنے کے لیےان کو نیند سے اٹھا دیتی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Dwayne Johnson (@therock)






بیٹی کے اصرار پر اداکار اپنی نیند خراب کر کے بیٹی کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہوجاتے ہیں اور وہ انہیں آنکھیں بند کرنے کا کہہ کر ان کے چہرے پر پانی بھرا غبار پھاڑ دیتی ہے۔

ڈوین جانسن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹی سے اظہار محبت کو انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکار کئی مرتبہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں