پی پی ایم کیو ایم کے مذاکرات کو وفاق کی مکمل تائید حاصل

وزیراعظم نے بھی پی پی متحدہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیا تھا، گورنر تبدیل نہیں ہورہے.


عامر خان March 22, 2014
وزیراعظم نے بھی پی پی متحدہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیا تھا، گورنر تبدیل نہیں ہورہے. فوٹو: فائل

WASHINGTON: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان پس پردہ رابطوں اور حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کو وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل رہی اور وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے اور سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کے حوالے سے رابطے ہورہے ہیں ۔

جس کو وزیر اعظم نے خوش آئند قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ صوبے کے وسیع ترمفاد میں اگر دونوں جماعتیں یکجا ہو کر کام کریں گی تو اس نا صرف عوام کے مسائل حل ہوں گے بلکہ کراچی میں قیام امن میں بھی اہم پیش رفت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں کامیاب مذاکرات کے حوالے سے صوبے کی ایک اعلیٰ شخصیت نے وفاق کو آگاہ کردیا ہے اور وفاق نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی ایک اہم شخصیت نے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کی توسط سے ایم کیو ایم کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ ایم کیو ایم کو اگر وفاق کے کسی فیصلے پر کوئی تحفظات ہوتے ہیں تو وہ براہ راست بیان بازی کی بجائے۔

ان تحفظات سے وفاق کو براہ راست آگاہ کرے تاکہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رابطے کے بعد وفاق اور ایم کیو ایم کی قیادت اس بات پر متفق ہوگئی ہے کہ مستقبل میں تمام مسائل باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے اور ورکنگ ریلیشن شپ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا، وفاق ایم کیو ایم کی قیادت کو عندیہ دے چکا ہے کہ اگر ایم کیو ایم سندھ حکومت میں باضابطہ شامل ہوجاتی ہے تو گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اپنے عہدے بدستور کام کرتے رہیں گے اور فی الحال وفاق صوبے میں گورنر کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |