تھرمزید 2 بچے ہلاک17اسپتال میں داخل

امدادی سامان خراب ہونے لگا،فوج، بحریہ ٹائون و دیگر فلاحی اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری


Numainda Express March 22, 2014
امدادی سامان خراب ہونے لگا،فوج، بحریہ ٹائون و دیگر فلاحی اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری. فوٹو:این این آئی/فائل

تھرپارکر میں بھوک اور پیاس کا شکار مزید 2 معصوم بچے دم توڑ گئے، حکومت تھر کے باسیوں کو گندم تو فراہم نہ کر سکی بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بقایاجات کی عدم ادائیگی اور ٹرانسپورٹرز کے بائیکاٹ کے باعث تھر کے باسی دیگر راشن سے بھی محروم ہیں ۔

جبکہ امدادی سامان گوداموں میں خراب ہونے لگا۔ تھرپارکر میں قحط سالی اور کم خوراکی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید17 بچوں کو سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا جس کے بعد اسپتال میں زیر علاج بچوں کی تعداد 52 ہوگئی، ڈیپلو کے نواحی گائوںکا مٹھی اسپتال میں داخل کیا جانے والا 3 روزکا بچہ غلام رحیم دم توڑ گیا جبکہ ننگرپارکر کے گائوں ادے جو تر میں ایک سالہ بچی دادن انتقال کر گئی۔

دوسری طرف فوج، خدمت خلق فائونڈیشن،الخدمت فائونڈیشن، فلاح انسانیت سمیت دیگر رفاہی اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تھر میں خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بحریہ ٹاون کی خدمات بھی نمایاں ہیں۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ سندھ کی صدر ایم این اے شگفتہ جمانی نے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں