امریکی ماڈل کم کارڈیشین کو کرپٹو کرنسی کی تشہیر مہنگی پڑ گئی

ریئلیٹی ٹی وی سٹار کارڈیشین نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔


ویب ڈیسک October 04, 2022
کم کارڈیشین نے 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، (فوٹو: فائل)

امریکی ماڈل اور اداکارہ کِم کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر کرپٹو کرنسی کی تشہیر کرنے پر 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کہا ہے کہ ریئلیٹی ٹی وی اسٹار کارڈیشین نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

کارڈیشین کے وکیل نے کہا ہے کہ ٹی وی اسٹار نے شروع سے ہی ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور وہ اس معاملے میں ان کی مدد کرنے کے لیے مزید جو کچھ بھی کر سکتی ہیں وہ کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھیریم میکس کرپٹو کرنسی کے تخلیق کاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں ان پر الزام تھا کہ انھوں نے سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے پہلے قیمت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کردہ 'پمپ اینڈ ڈمپ' سکیم میں کرپٹو کرنسی کو گمراہ کن طور پر فروغ دینے اور فروخت کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |