پی ٹی آئی لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا وزیر داخلہ

پی ٹی آئی والے خاطر جمع رکھیں اور آنے والے بنیں، ہم اُن کی پوری خاطر مدارت کریں گے، رانا ثنا اللہ


October 05, 2022
فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ دھرنے اور لانگ مارچ کو روکنے سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی، جس کے مطابق پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارات ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے شرکا کو اسلام آباد کی حدود سے باہر رکھا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 'رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس، سندھ پولیس بھی یہاں تعینات ہوگی، پی ٹی آئی والے خاطر جمع رکھیں اور آنے والے بنیں تو ہم اُن کی پوری خاطر مدارت کریں گے'۔

علاوہ ازیں کسانوں کے دھرنے کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے کو سنبھالنے کی تیاری پوری ہے،کسان ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کیا،لیکن وہ دھرنا فتنہ ہے،تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد پر چڑھائی چاہتے ہیں،اس دھرنے کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا۔

'عمران خان فتنے کا جلد قلع قمع کردیا جائے گا'

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنے کو کوئی سپورٹ نہیں ہے،پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے،بہت جلد اس فتنے کا قلع قمع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں