مفتاح اسماعیل کے دور میں اضافی پیٹرولیم لیوی وصول کرنے کا انکشاف
دو ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی سے 22 ارب روپے جمع ہوئے، وزیر مملکت برائے خزانہ
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے دور میں دو ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی وصول کی گئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا اور مفتاح اسماعیل کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی پر وزیر مملکت برائے خزانہ سے جواب طلب کیا۔
عائشہ غوث پاشا نے اراکین کے سامنے انکشاف کیا کہ مفتاح اسماعیل کے دور میں اضافی پٹرولیم لیوی لگ گئی تھی، جس کے بعد دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 22 ارب روپے جمع ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کسی شرط کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے، پاکستان پروگرام اور شرائط پر عمل درآمد کیلئے پر عزم ہے، ہمیں آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پیسے ملنے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدے طے ہیں اور جو ہم نے اُن سے بات کی اُسے ہر صورت پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے، عالمی برادری پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے۔