پنجاب حکومت کا صوبے میں ہائیرایجوکیشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

صوبے کی یونی ورسٹیوں میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعلی پنجاب


ویب ڈیسک March 22, 2014
نالج پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونی ورسٹی قائم کی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر صوبے میں بھی ہائیرایجوکیشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں وفاق کی طرز پر ہائیرایجوکیشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی یونی ورسٹیوں میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے، اس سلسلے میں نالج پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونی ورسٹی قائم کی جائے گی، اجلاس کے دوران انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبےکی یونی ورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرز کی کمی پوری کرنے کے لئے جامع منصوبہ مرتب کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں