سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کے شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں خورشید شاہ

الطاف حسین اپنے بیانات سے غیر جمہوری قوتوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک March 22, 2014
طالبان سے ہونے والے مذاکرات کے نتائج سب کو نظر آنے چاہئے کیونکہ پہلے ہی دہشت گردی سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے، خورشید شاہ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اپنے بیانات سے غیر جمہوری قوتوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ملک میں جمہوریت بہت مشکل سے آئی ہے اور اس طرح کے غیر جمہوری بیانات دینے سے صورتحال خراب ہوگی۔ حکومت طالبان مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات کے نتائج سب کو نظر آنے چاہئے کیونکہ پہلے ہی دہشت گردی سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے، مذاکرات سے متعلق چوہدری نثار کے بیانات تبدیل ہوتے رہتے ہیں، اپوزیشن جمہوریت کی حامی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں