عاصم اظہر کا انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے عرشمان کے ساتھ نیا میش اپ ریلیز

مداحوں نے عرشمان نعیم کی ویڈیوز پر عاصم اظہر کو ٹیگ کر کے اس کے ساتھ گانا پیش کرنے کی فرمائش کی تھی

ارشمان کے گانے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتے ہیں اور اس کی آواز کو بےحد پسند کیا جاتا ہے(فائل فوٹو)

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی فرمائش پر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ننھے گلوکار عرشمان کے ساتھ اپنا نیا میش اپ گانا پیش کردیا۔

سوشل میڈیا پر عرشمان نعیم کی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں ان کی آواز کو صارفین کی جانب سے بےحد سراہا اور پسند کیا جاتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Arshman Naeem (@arshmannaeem.official)




انسٹاگرام پر عرشمان کی ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداح علی سیٹھی، ساحر علی بگا، عاطف اسلم اور عاصم اظہر سمیت پاکستان کے کئی نامور گلوکاروں کو ٹیگ کرتے ہیں اور عرشمان کو ایک موقع دینے اور ان کے ساتھ کوئی گانا پیش کرنے کی فرمائش کرتے رہتے ہیں۔





 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)



تاہم اب عاصم اظہر نے ایک بہترین گلوکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عرشمان کے ساتھ اپنے دو مشہور گانوں 'حبیبی' اور 'جو تو نہ ملا' کا میش اپ پیش کیا ہے جوکہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)






سوشل میڈیا صارفین، عاصم اظہر کے دنیا بھر میں موجود مداح، محمد فیضان اور فیصل قریشی سمیت پاکستان شوبز کے کئی نامور ستارے عاصم اظہر کے اس اقدام کو خوب سراہا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ وائرل انٹرنیٹ سنسیشن عرشمان اور عاصم اظہر کا یہ میش اپ گانا یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

Load Next Story