شمالی کوریا کے تجربے کا جواب امریکا اور جنوبی کوریا نے 4 میزائل داغ دیے

کارروائی شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز میزائل تجربے کا جواب ہے، جنوبی کوریا


ویب ڈیسک October 05, 2022
دونوں ممالک نے 2، 2 میزائل فائر کردیے (فوٹو رائٹرز)

شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کے بعد امریکا اور جنوبی کوریا کی جانب سے عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک کے 2، 2 میزائل فائر کردیے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن اور سیئول نے پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد ردعمل کے طور پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغ دیے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ میزائل فائر کی یہ کارروائی دراصل گزشتہ روز شمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔

قبل ازیں جنوبی کوریا کے صدر نے کہا تھا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے اشتعال انگیز تجربات کا سخت جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں