الیکشن کمیشناسٹیٹ بینک سے عمران خان  کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

تفصیلات ملنے کے بعد اکاؤنٹس کا جائزہ لے کر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، ذرائع

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔

ذرئع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔
Load Next Story