اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا سندھ رینجرز

رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان ماضی میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں

زخمی رینجرز اہل کاروں میں محمد رمضان اور شاہد اقبال شامل ہیں (فوٹو فائل)

رینجرز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیر کےعلاقے کوہی گوٹھ میں فائرنگ کر کے 2 رینجرز اہل کاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان ماضی میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں، فائرنگ کے واقعےمیں مبینہ طوراللہ ڈینوجتوئی، قلندربخش جونیجو، جبارچنہ اور اصغرعلی شامل ہیں۔


ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش کی جارہی ہیں، ملزمان کا گروہ وارداتوں کےدوران کلاشنکوف کا استعمال بھی کرتا ہے۔ اس سے قبل رینجرز حکام نے بتایا تھا کہ اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

انہوں ںے بتایا تھا کہ زخمی رینجرز اہل کاروں میں محمد رمضان اور شاہد اقبال شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں رینجرز کی جانب سے گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
Load Next Story