لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان سے قبل مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیلنج

چیئرمین پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کررہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 05, 2022
فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 'قومی سلامتی کیساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج کردیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ معیشت تباہ کرنے اور 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ جھوٹا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر فروش، توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اور پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان سوالوں کا پہلے جواب دیں اور پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں