مذاکرات کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں قوم دعا کرے پروفیسر ابراہیم

براہ راست مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین ہوچکا ہے، حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، پروفیسر ابراہیم

مذاکرات کے لئے قائم حکومتی اور طالبان کمیٹیاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں گی. فوٹو: فائل

طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں قوم دعا کرے۔


ایکپریس نیوز کے مطابق پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی دعوت پر مذاکرات کے لئے قائم حکومتی اور طالبان کمیٹیاں آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ اور فوکل پرسن چوہدری نثار سے ملاقات کریں گی۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین ہوچکا ہے، حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کمیٹی کے رکن یوسف شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کی طالبان شوری سے ملاقات کے لئے جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔
Load Next Story