خلیل الرحمٰن قمر نے خود آکر مجھ سے معافی مانگی عروہ حسین کی ویڈیو وائرل
خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا
عروہ حسین نے کچھ عرصہ قبل احسن خان کے شو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے خود اُن کے پاس آکر معافی مانگی تھی۔
سوشل میڈیا پر پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ عروہ حسین کی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے شو 'ٹائم آؤٹ وِد احسن خان' کی ایک پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے میزبان اداکار احسن خان کے سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے انہیں لائیو شو میں سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد خود آکر معافی مانگی۔
عروہ کا کہنا تھا کہ 'خلیل الرحمٰن قمر نے قومی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہ مجھ سےبہت غصہ تھے تاہم بعدمیں انہوں نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی اور مجھے ویڈیو بھی بھیجی تاکہ وہ وائرل ہو سکے مگر وہ وائرل نہیں ہوئی۔
احسن خان نے عروہ سے خلیل الرحمٰن کی ناراضگی کی وجہ پوچھی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ ملتوی ہوگئی تھی اور جب بعد میں شوٹنگ رکھی گئی تب میں مصروف تھی اور وہ فلم نہیں کر سکی جس پر ڈرامہ رائٹر مجھ سے ناراض تھے اور بہت غصہ تھے اس وجہ سے مجھ پر تنقید کی۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے عروہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔