رضوان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو وکٹ کیپر بیٹر کے نزدیک پہنچ گئے


ویب ڈیسک October 05, 2022
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو وکٹ کیپر بیٹر کے نزدیک پہنچ گئے(فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے باعث انکے 7 پوائنٹس میں کمی آئی ہے اور وہ 854 ریٹنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو ہوم گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پلے دو میچز میں نصف سنچریاں جڑ کر اپنے ریٹنگ پوائٹس میں اضافہ کرلیا ہے، آئی سی سی رینکنگ میں وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 838 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ رضوان پہلی پوزیشن، بابراعظم کی ایک درجہ ترقی

آئی سی سی کی رینکنگ میں بابراعظم 800 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے، ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیون کانوے ساتویں اور پاتھون نسانکا آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |