3 ماہ کا پیرول ختم ہونے پر سنجے دت دوبارہ سلاخوں کے پیچھے

سنجے دت کو 20 دسمبر کو ایک ماہ کے پیرول پر رہا گیا لیکن اس کے بعد ان کے پیرول میں 2 بار ایک، ایک ماہ کی توسیع کی گئی


ویب ڈیسک March 22, 2014
گزشتہ برس اکتوبر میں ان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث بھی سنجے دت کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکار سنجے دت مسلسل 3 ماہ تک ملنے والے پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ سلاخوں کے پیچھے چلے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت 30 روز کا مسلسل تیسرا پیرول ختم ہونے کے بعد ہفتہ کے روز پونے کی یروڈا جیل منتقل چلے گئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنجے دت کا مزید پیرول پر رہنے کا ارادہ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اس حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی ۔

سنجے دت کو 20 دسمبر کو ایک ماہ کے پیرول پر رہا گیا تھا لیکن اس کے بعد ان کے پیرول میں 2 بار ایک، ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہو چکی تھی۔ اس سے قبل بھی سجنے دت کو گزشتہ برس اکتوبر میں ان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو ممبئی میں 1993 میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ برس 6 سال قید کی سزا ایک سال کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں