صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی


ویب ڈیسک October 05, 2022
—فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پر عدالت عظمیٰ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔


اسی اجلاس میں شہباز شریف کو وزارت توانائی نے توانائی کی بچت کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تھی، وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی کی بچت کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے اور اس پر موثر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔

 




 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |