لاہور ہائی کورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے نئے ججز سے حلف لیا۔


ویب ڈیسک March 22, 2014
لاہور ہائی کورٹ میں 8 نئے ایڈیشنل ججز کی شمولیت کے بعد ججز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

TANK: لاہور ہائی کورٹ کے 8 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نئے ججز سے حلف لیا،تقریب میں وفاقی و صوبائی حکام، ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور نئے شامل ہونے والے ججز کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شامل ہونے والے نئے ایڈیشنل ججز میں شاہ خاور، ظفراللہ خان خاکوانی، فیصل زمان، جیمز جوزف، شاہد جمیل خان، شمس محمود مرزا، سکندر ذوالقرنین اور شہباز رضوی شامل ہیں، 8 ایڈیشنل ججز کی شمولیت کے بعد عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں